Time 10 جون ، 2022
پاکستان

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی/ فائل فوٹو
نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 40 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2021 کی سہ ماہی کے تحت 6 روپے 49 پیسے اور اپریل سے جون 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 33 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

جولائی سے ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 95 پیسے سستی کی گئی جب کہ جنوری سے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 47 پیسے سستی کی گئی ہے۔

صارفین پر نیپرا کے فیصلے کا اطلاق  وفاقی حکومت  کی منظوری کے بعد ہوگا۔

مزید خبریں :