کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ منظور

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز کی منظوری دی گئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز کی منظوری دی گئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے خزانے پر 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

سرکاری ملازمین کی پنشن میں اپریل میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بیج، سولر پینلز، ٹریکٹر اور عطیہ کردہ اشیاء پر سیلز ٹیکس صفر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں :