Time 11 جون ، 2022
دنیا

شام کے دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیل کا فضائی حملہ، ٹرمنل کی عمارت تباہ

اسرائیل نے جنوبی دمشق میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا، متعدد اسرائیلی راکٹ تباہ بھی کیے گئے: شامی وزارت دفاع۔ فوٹو فائل
 اسرائیل نے جنوبی دمشق میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا، متعدد اسرائیلی راکٹ تباہ بھی کیے گئے: شامی وزارت دفاع۔ فوٹو فائل

شام کے دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمنل کی ایک عمارت تباہ ہو گئی۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق اسرائیل نے جنوبی دمشق میں کئی علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ متعدد اسرائیلی راکٹوں کو تباہ بھی کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمشق ائیر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں ٹرمنل کی عمارت تباہ ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے باعث دمشق ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

مزید خبریں :