پنجاب کے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز ہے؟

پنجاب کا بجٹ پیر 13 جون کو پیش کیا جائےگا، وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 2700 ارب روپے سے زائد ہوگا— فوٹو: فائل
پنجاب کا بجٹ پیر 13 جون کو پیش کیا جائےگا، وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 2700 ارب روپے سے زائد ہوگا— فوٹو: فائل

پنجاب کا بجٹ پیر 13 جون کو پیش کیا جائےگا، وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 2700 ارب روپے سے زائد ہوگا اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اورپنشن میں 5 فیصداضافے کی تجویز ہے۔

لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے اور سستا آٹا، روٹی، گھی، چینی اسکیم کیلئے فنڈز بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کا بجٹ 14 جون کو  پیش کیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بطور وزیر خزانہ صوبے کا بجٹ پیش کریں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر 13 جون کوطلب  کیا گیا ہے  اور مالی سال 23-2022 کا سالانہ بجٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔