معین علی پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے خواہاں، وجوہات بھی بتادیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلش کرکٹر معین علی نے رواں سال انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں اپنی دستیابی ظاہرکردی ہے۔

ایک بیان میں معین علی کا کہنا تھا کہ میں کئی وجوہات پر پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنا چاہتا ہوں، میرے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے، وہاں کھیلنےکا تجربہ ناقابل بیان ہوگا۔

 معین علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نےکئی سالوں سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، پاکستان میں پاکستان سپرلیگ کھیلی ہے، مجھے معلوم ہےکہ پاکستان میں کرکٹ کے ذریعے محبت مل سکتی ہے، اگر کوچ نے چاہا تو میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ ضرور کھیلوں گا۔

خیال رہےکہ انگلینڈ کا رواں سال دسمبر میں تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول ہے۔

مزید خبریں :