12 جون ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن میں متفرق درخواست دائر کر دی۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں کیس کا فیصلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مقدمات کے ساتھ ہی سنانے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ قرار دے چکا کہ تمام جماعتوں کےساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اسکروٹنی کا عمل 2018 میں شروع ہوا تھا، 2022 میں پی ٹی آئی کیس کی 19، پی پی اور ن لیگ کے کیسز کی صرف 2 سماعتیں ہوئیں لہٰذا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کیسز سست روی کا شکار ہونے سے یکساں سلوک کا تاثر نہیں ملتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کی آبزرویشنز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔