پنجاب کا بجٹ کل کون پیش کرے گا؟ صوبائی وزیر خزانہ کا نام اب تک سامنے نہ آسکا

محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریرکے پوائنٹس اویس لغاری کوبجھوادیے ہیں: ذرائع — فوٹو: فائل
محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریرکے پوائنٹس اویس لغاری کوبجھوادیے ہیں: ذرائع — فوٹو: فائل 

صوبہ پنجاب میں کل مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

کل صوبے کا بجٹ کون پیش کرے گا؟ اس کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔ صوبے کے وزیر خزانہ کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابجٹ اویس لغاری پیش کرسکتے ہیں، محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریرکے پوائنٹس اویس لغاری کوبجھوادیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 2850 ارب روپے کے بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 683 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ جبکہ گھی، چینی اور آٹے پر سبسڈی کیلئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تعلیم کیلئے 56 ارب اور صحت کیلئے 173 ارب روپے جبکہ جنوبی پنجاب کیلئے 31 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت قائم ہے اور کئی وزرا نے بھی حلف اٹھا لیا ہے تاہم اب تک وزارت خزانہ کے قلمدان کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

مزید خبریں :