اسکوئیڈ گیم کی نئے سیزن کے ساتھ واپسی

ابھی یہ معلوم نہیں کہ سیزن 2 کب تک ریلیز ہوگا / اسکرین شاٹ
ابھی یہ معلوم نہیں کہ سیزن 2 کب تک ریلیز ہوگا / اسکرین شاٹ

نیٹ فلیکس کی مقبول ترین سیریز اسکوئیڈ گیم کے سیزن 2 کی تیاری کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

اسٹریمنگ کمپنی نے ایک ٹوئٹ میں اسکوئیڈ گیم کے دوسرے سیزن کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسکوئیڈ گیم کی سیزن 2 کے ساتھ واپسی ہورہی ہے۔

اس کے ساتھ ایک اور ٹوئٹ میں کچھ تفصیلات بھی بتائی گئیں۔

اسکوئیڈ گیم کے ڈائریکٹر اور رائٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے اس ٹوئٹ میں بتایا کہ جی ہون واپس آرہا ہے، فرنٹ مین واپس آرہا ہے، جبکہ ینگ ہی کے بوائے فرینڈ کو متعارف کرایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکوئیڈ گیم کے پہلے سیزن کو اسکرین پر لانے میں 12 سال لگے مگر وہ 12 دن میں نیٹ فلیکس کی سب سے مقبول سیریز بن گئی۔

2021 میں ریلیز ہونے والی یہ سیریز اسٹریمنگ سروس کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی سیریز ہے، جس کے بعد سے دوسرے سیزن کے بارے میں رپورٹس سامنے آرہی تھیں۔

مگر اب پہلی بار باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا گیا ہے مگر یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

کچھ عرصے پہلے ایک انٹرویو میں ڈائریکٹر نے خیال ظاہر کیا تھا کہ اسکوئیڈ گیم کا نیا سیزن 2023 یا 2024 تک ریلیز کیا جاسکتا ہے جس میں زیادہ خطرناک گیمز کو دکھایا جائے گا۔

مزید خبریں :