Time 14 جون ، 2022
پاکستان

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان

ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ اسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا/ فائل فوٹو
ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ اسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے تمام 34 نکات پر عملدرآمد مکمل کرلیا اور رواں برس پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا قوی امکان ہے۔

جرمنی میں آج سے 17جون کے دوران ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوگا جس میں پاکستان کو دیے گئے دو ایکشن پلان کے 34 نکات پر عملدرآ مد کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور ان نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلیے پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے رواں برس اکتوبر میں ہونیوالے پلینری اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف کا جوائنٹ اسسمنٹ گروپ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکات پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے اور  پاکستان نے کامیابی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

مزید خبریں :