Time 14 جون ، 2022
پاکستان

احسن اقبال نے عوام کو چائے کم پینے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے عوام سے چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کرنے کی اپیل کردی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چونکہ جو چائے ہم امپورٹ کرتے ہیں وہ بھی ادھار لے کر امپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے توانائی بحران کے پیش نظر تاجروں سے بھی کاروبار جلد بند کرنے کی درخواست کی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے زر مبادلہ کی بچت ہوگی، معیشت کی بحالی کےلیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں، کڑوی گولی نگل لی تو جلد بحران سے نکل آئیں گے۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مشکل فیصلوں سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف کے ذمہ دار عمران خان ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے پورے نہ کرنے کے نتائج دیر تک بھگتنا پڑیں گے۔

مزید خبریں :