Time 16 جون ، 2022
انٹرٹینمنٹ

'سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے'، فہد شیخ کا وزیراعظم پر طنز

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے لیےخصوصی اسٹوری پوسٹ کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔__فوٹو فائل
اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے لیےخصوصی اسٹوری پوسٹ کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔__فوٹو فائل

اداکار فہد شیخ نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا  ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے لیےخصوصی اسٹوری پوسٹ کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔

فہد شیخ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا  کہ 'کیا آپ لوگ واقعی سنجیدہ ہیں؟'

فوٹو: اسکرین شاٹ/فہد شیخ
فوٹو: اسکرین شاٹ/فہد شیخ

انہوں نے شہباز شریف کو مینشن کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ 'کچھ رحم کردیں، سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے'۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان گزشتہ رات کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :