Time 16 جون ، 2022
پاکستان

خان پور: زیادتی سے بچنےکیلئے لڑکی نے تیزاب پی لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب کے شہر خان پور میں زیادتی سے بچنے کے لیےلڑکی نے مبینہ طورپر تیزاب پی لیا۔

 پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نوکری کے لیے فوڈ شاپ گئی تھی، لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔

 پولیس کے مطابق دو لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان کا گروہ لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث ہے، ملزمان  ضرورت مند لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بلاتے ہیں اور  مختلف طریقوں سے بلیک میل کرکے زیادتی پر مجبور کرتے ہیں۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا ہےکہ اور بہت سی متاثرہ لڑکیاں بھی ہیں جو عزت کے ڈر سے سامنے نہیں آرہیں۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :