16 جون ، 2022
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے پنڈوریاں میں واقع دربار پیر چن شاہ پر میلے میں جھولا گرنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تیز آندھی کے باعث پیش آیا، آندھی کے باعث جھولا گرگیا جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔