روسی تیل کی بات وہ کرتا ہے جسے کسی بات کی سمجھ نہیں، شاہد خاقان کی پی ٹی آئی پر تنقید

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی بات وہ کرتا ہے جسے کسی بات کی سمجھ نہیں ہے۔—فوٹو:فائل
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی بات وہ کرتا ہے جسے کسی بات کی سمجھ نہیں ہے۔—فوٹو:فائل

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی بات وہ کرتا ہے جسے کسی بات کی سمجھ نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ روسی تیل کی بات وہ کرتا ہے جسے کسی بات کی سمجھ نہیں ،ملک میں تیل ریفائنریاں درآمد کرتی ہیں، انہیں ایک پیسے کا بھی فائدہ نظر آتا تو وہ خود وہاں سے جا کر تیل لے لیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے روس سے پوچھا کہ آپ نے کوئی معاہدہ کیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم سے کسی نے بات ہی نہیں کی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے وزیر نے روسی تیل کی خریداری کے لیے خط لکھا تھا، اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔

اس کے علاوہ شاہد خان قان عباسی نے مبینہ امریکی مراسلے سے متعلق کہا کہ عمران خان پہلے پتا کر لیں کہ ریاست مدینہ میں بہتان کی کیا سزا تھی؟ اگر عمران خان بہتان تراشی کی سزا بھگتنے کو تیار ہوں تو ہم تحقیقات کرانے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :