Geo News
Geo News

Time 17 جون ، 2022
پاکستان

پنجاب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے جعلی سرٹیفکیٹ پر اربوں روپے کے طبی آلات کلیئرکرائے جانے کا انکشاف

اسپتال کے نام پر طبی آلات کے 126 کنسائمنٹس کلیئر کرائے گئے: ڈپٹی کلیکٹر کسٹم غربی— فوٹو:فائل
اسپتال کے نام پر طبی آلات کے 126 کنسائمنٹس کلیئر کرائے گئے: ڈپٹی کلیکٹر کسٹم غربی— فوٹو:فائل

پنجاب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے جعلی سرٹیفکیٹ پراربوں روپے کے طبی آلات کلیئرکرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم غربی سید فیصل بخاری نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ ملتان کے سرکاری اسپتال کے نام پر اربوں روپے کے طبی آلات کلیئر ہونے کا پتا چلا  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منظم گروہ 5 سال سے ملتان کڈنی انسٹی ٹیوٹ کے نام پر اربوں روپے کے طبی آلات کلیئر کراتا رہا اور گروہ نے پنجاب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے جعلی سرٹیفکیٹ سے اربوں روپے کا مال کلیئر کرایا۔

ان کا کہنا تھاکہ کسٹمز نے اسپتال کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈ اسد اقبال شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم نے بتایا کہ اسپتال کے نام پر طبی آلات کے 126 کنسائمنٹس کلیئر کرائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹمز نے اندرونی سطح پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔