دنیا
Time 18 جون ، 2022

کابل: گوردوارے پرحملے میں 2 افراد ہلاک،7 زخمی ہوگئے

فوٹو: طلوع نیوز اسکرین گریب
فوٹو: طلوع نیوز اسکرین گریب

افغان دارالحکومت کابل کےگوردوارے  پر حملے میں 2  افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کابل کےگوردوارے میں ہفتےکی  صبح دستی بم سے حملہ کیا گیا اور  فائرنگ کی گئی، دھماکےکے وقت وہاں 30 سے زائد سکھ عبادت کے لیے جمع تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کی آواز  دور دور  تک سنی گئی اور  دھماکے کے بعد گوردوارے سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک شخص اور زخمیوں کا تعلق سکھ برادری سے ہے، حملہ آوروں کےخلاف کارروائی میں طالبان سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ گوردوارے پر حملہ کرنے والے تمام مسلح افراد کو مار دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ابھی کسی گروپ نے گوردوارے پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید خبریں :