پاکستان

فیاض الحسن چوہان کا عمران خان کے قتل کی سپاری دیے جانے کا دعویٰ

کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو سپاری دی ہے: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو:فائل
کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو سپاری دی ہے: رہنما پی ٹی آئی— فوٹو:فائل 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے قتل کی سپاری دیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ ’اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیاض الحسن چوہان کو سابق وزیراعظم عمران خان کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :