Time 18 جون ، 2022
پاکستان

آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے، آصف زرداری

حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدلوں گا، پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا، سابق صدر— فوٹو: فائل
حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدلوں گا، پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا، سابق صدر— فوٹو: فائل

لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو  110 ڈگری بدلوں گا، انشاء اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ  میں اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور  سب سے ملکر کام کروں گا، یہ کہنا کہ پنجاب،گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہوگئی سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے  پاکستان بچانے کی کوشش کی، انوکھے لاڈلے کی چار سال کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ یہ ہماری کب سنتے ہیں، جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں، پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے۔

مزید خبریں :