18 جون ، 2022
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ریلوے کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے نے مختلف روٹس پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرنیوں کیلئے کرائے میں 5 فیصد، فریٹ ٹرینوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کے فیصلے پر عمل درآمد 21 جون سے ہوگا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹرین کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔