کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

رن وے پر پرندوں کی موجودگی کے باعث آج تین پروازیں متاثر ہوئیں: ائیرپورٹ ذرائع— فوٹو: فائل
رن وے پر پرندوں کی موجودگی کے باعث آج تین پروازیں متاثر ہوئیں: ائیرپورٹ ذرائع— فوٹو: فائل 

کراچی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کپتان نے مہارت سے طیارے کو لاہورائیرپورٹ پر لینڈ کرایا، طیارے میں 120 مسافر سوار تھے۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اڑان کے قابل نہ ہونے پر طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا اور لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق رن وے پر پرندوں کی موجودگی کے باعث آج تین پروازیں متاثر ہوئیں۔

مزید خبریں :