دنیا
Time 19 جون ، 2022

امریکی قومی سلامتی کے مشیرکورونا کا شکار

جیک سلیون ایک ہفتہ قبل امریکی صدر جوبائیڈن کے ہمراہ 7 ترقی یافتہ معیشتوں کے اجلاس میں شریک تھے/فوٹو: بشکریہ رائٹرز
جیک سلیون ایک ہفتہ قبل امریکی صدر جوبائیڈن کے ہمراہ 7 ترقی یافتہ معیشتوں کے اجلاس میں شریک تھے/فوٹو: بشکریہ رائٹرز

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیرکے   ترجمان کا کہناہےکہ  جیک سلیون ایک ہفتہ قبل امریکی صدر جوبائیڈن کے ہمراہ 7 ترقی یافتہ معیشتوں کے اجلاس میں شریک تھے تاہم اس دوران جیک سلیون کا بائیڈن سے کوئی قریبی رابطہ نہیں رہا اور نہ ہی  اس دوران ان میں کوئی علامت ظاہر ہوئی تھی ۔

ترجمان کے مطابق یہ جیک سلیون   کا پہلا کورونا انفیکشن ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سلیون نے گزشتہ روز سینیگال کی وزیر خارجہ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی جب کہ اس سے قبل انھوں نے لکسمبرگ میں  چین کے اعلیٰ سفارت کار سے ساڑھے 4 گھنٹے ذاتی طور پر بھی ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں :