19 جون ، 2022
تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو کے مقامی صحت مرکز کے عملے نے حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کر ڈالا جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کا سرکٹ گیا۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق عملے نے نوزائیدہ کوسرکاٹ کرماں کے پیٹ سےنکالا اور دھڑپیٹ میں چھوڑدیا، پھر انہیں چھاچھروسےسول اسپتال مٹھی بھیجاگیاجہاں کوئی سہولت نہیں تھی۔
بعدازاں مٹھی سےحاملہ خاتون کوسول اسپتال حیدرآبادلایاگیا جہاں خاتون کے پیٹ سے بچے کا دھڑ نکالا گیا اور خاتون کی جان بچائی۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹرجمن کے مطابق اس اندوہناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا گیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ سفاکی میں ملوث افرادکےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔