ٹک ٹاکرز کے ساتھ شو کیوں چھوڑا؟ فیصل قریشی نے وجہ بتادی

سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ٹک ٹاکرز کے ساتھ کیے جانے والے پروگرام سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا/ فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ٹک ٹاکرز کے ساتھ کیے جانے والے پروگرام سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا/ فائل فوٹو

اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے نجی چینل پر ٹک ٹاکرز کے ساتھ کیے جانے والے پروگرام کو چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ٹک ٹاکرز کے ساتھ کیے جانے والے پروگرام سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔

فیصل قریشی نے کہا کہ میں نے ٹک ٹاکرز کے ساتھ پروگرام چھوڑ دیا ہے کیوں کہ رمضان میں دماغ گھوم گیا تھا جس کے بعد مجھے لگا کہ مجھے پروگرام نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مجھے اپنی طرف سے کوشش کرنی چاہیےکہ جو میں ٹھیک کرسکتا ہوں وہ تو کروں لہٰذا میں نے شو چھوڑدیا۔

فیصل قریشی کاکہنا تھا کہ اچانک پروگرام چھوڑنے سے میرے دوست اور شو میں موجود بچےبھی پریشان ہیں حالانکہ ان بچوں کے ساتھ مجھے بے حد محبت ہے اور سب میری بہت عزت کرتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ شو میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو کہ آن ائیر نہیں جانی چاہیے، پروگرام میں  جتنی چیزیں جانی تھیں چلی گئیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ مزید اب نہیں جانی چاہیے۔

مزید خبریں :