دنیا
Time 21 جون ، 2022

امریکا کا ٹرمپ دور میں طالبان پر عائد سفری پابندیوں میں دیے گئے استثنیٰ میں توسیع پر غور

امریکا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دور میں طالبان پر عائد امریکی سفری پابندیوں میں استثنیٰ میں توسیع سے متعلق غور کررہا ہے—فوٹو:فائل
امریکا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دور میں طالبان پر عائد امریکی سفری پابندیوں میں استثنیٰ میں توسیع سے متعلق غور کررہا ہے—فوٹو:فائل

امریکا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دور میں طالبان پر عائد امریکی سفری پابندیوں میں دیے گئے استثنیٰ میں توسیع سے متعلق غور کررہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ دور میں بعض طالبان اہلکاروں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی تھی تاہم گزشتہ روز طالبان اہلکاروں کیلئے سفری پابندیوں میں دیے گئے استثنیٰ کی مدت ختم ہوگئی ہے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا اس بات پر غور کر رہا ہے کہ ڈونلڈ  ٹرمپ کے دور میں دیے گئے استثنیٰ میں توسیع کی جائے جس سے افغانستان میں طالبان کی زیر قیادت حکومت کے بعض عہدیداروں کو بیرون ملک سفر جاری رکھنے کی اجازت ملے گی۔

افغان میڈیا کے مطابق امارات اسلامی کے نائب ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ 20 سال میں طاقت کے استعمال کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا،عالمی برادری اس معاملے کو سمجھے تاکہ مسائل کو ڈائیلاگ سے حل کیا جا سکے۔

مزید خبریں :