دنیا
Time 21 جون ، 2022

ویڈیو: سڑک پر کھڑے برساتی پانی کے باعث جوڑا گڑھے میں جاگرا

بھارت  میں مون سون بارشوں نے تباہی پھیلادی جہاں بعض ریاستوں میں سیلاب سے صورتحال انتہائی خراب ہے۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر  بھارتی ریاست اتر پردیش  کے شہر علی گڑھ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اسکوٹی پر سوار  ایک جوڑا سڑک پر کھڑے پانی کی  وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا۔

شدید بارش اور  پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے اسکوٹی چلانے والے شخص کو گڑھا نظر نہ آیا جس کے باعث وہ اسکوٹی سمیت گڑھے میں جاگرا۔

تاہم اس حادثے کے بعد وہاں موجود لوگوں کی مدد سے جوڑا خود کو بحفاظت پانی سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔


مزید خبریں :