منال خان پر امریکی ماڈل کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے کا الزام

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ منال خان پر امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر کی ناشتے کی تصویر چوری کرکے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگانے کا الزام لگادیا۔

معاملہ کیا ہے؟

ہوا کچھ یوں کہ کہ  پیر کو امریکی ماڈل کائیلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنے ناشتے کی ایک اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں کافی سارے پھل اور مشروب  کے گلاسوں کو  ٹرے میں رکھے ہوئے دیکھا گیا۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد منال خان نے بظاہر کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپ لوڈ کردیا۔

فوٹو: انسٹاگرام اسکرین گریب
فوٹو: انسٹاگرام اسکرین گریب

35 کروڑ سے زیادہ انسٹاگرام فالورز رکھنے والی کائیلی جینر کو کون نہیں جانتا، اور وہی ہوا سوشل میڈیا صارفین نے منال کی چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے منال کی جانب سے کائیلی جینر کی مبینہ طور پر انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے اور کچھ نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

ایک صارف نے منال کی جانب سے اس مبینہ حرکت کو یونیورسٹی کے اسائٹمنٹ میں دوستوں کی جانب سے کی گئی نقل سے ملا دیا۔

ایک صارف نے منال پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ' امیر نظر آنے کے لیے انسان کچھ بھی کرسکتا ہے'۔


مزید خبریں :