دنیا
Time 22 جون ، 2022

ٹرمپ الیکشن کے نتائج بدلنے کی کوشش میں ملوث نکلے

امریکی کانگریس پرحملے کی تحقیقات کرنے والے پینل کے سامنے ویڈیو شواہد پیش کیے گئے/ فائل فوٹو
امریکی کانگریس پرحملے کی تحقیقات کرنے والے پینل کے سامنے ویڈیو شواہد پیش کیے گئے/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کے نتائج بدلنے کے لیے جعلی الیکٹرز کی مدد لینے کی کوشش میں ملوث نکلے۔

امریکی کانگریس پرحملے کی تحقیقات کرنے والے پینل کے سامنے ویڈیو شواہد پیش کیے گئے۔

ٹرمپ نے جعلی الیکٹرز کے لیے ری پبلکن نیشنل کمیٹی چیئرپرسن سے مدد مانگی۔

ری پبلکن سینیٹر ران جانسن نے ٹرمپ کو جعلی الیکٹرز دینے کی کوشش کی جب کہ جارجیا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ کودھمکیاں دی گئیں۔

مزید خبریں :