Time 22 جون ، 2022
پاکستان

دانیہ ملک کی والدہ کا تنقید کرنے والوں کو جواب

دانیہ اور ان پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے دانیہ کی والدہ کی ایک پوسٹ بیٹی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے/ فائل فوٹو
دانیہ اور ان پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے دانیہ کی والدہ کی ایک پوسٹ بیٹی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے/ فائل فوٹو

سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔

عامر لیاقت  کے انتقال کے بعد ان کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک شوہر کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے کے حوالے سے  کڑی تنقید کا شکار ہیں، یہی نہیں دانیہ کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں دانیہ کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

دانیہ اور ان پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے  دانیہ کی والدہ کی ایک پوسٹ بیٹی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں درج تھا کہ میرے اور میری بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے لیے شکریہ،  یہ مت سوچیں کہ کہ آپ میرے اور میری بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں کیوں کہ آپ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ برا سلوک کررہے ہیں۔

دانیہ کی والدہ نے دو لوگوں کے نام کے ساتھ مزید لکھا کہ سلمان مرزا اور علی حیدر تم دونوں اللہ سے ڈرو کیوں کہ اس کے بعد دیکھنا اللہ تم دونوں کے ساتھ یہاں کیا کرتا ہے۔

یاد رہے کہ دانیہ ملک نے عامر لیاقت کے انتقال کے بعد عدت میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے دانیہ کی والدہ ان کے اکاؤنٹ کےذریعے ناقدین کو جواب دے رہی ہیں۔

مزید خبریں :