ڈالر کی اونچی پرواز جاری، 211 روپے 93 پیسےکا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹر بینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر  میں اضافےکا سلسلہ نہ رک سکا۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کا بھاؤ  45 پیسے بڑھا ہے جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 211  روپے 93 پیسےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 3.50 روپےکم ہو کر 212 روپے ہے۔