Time 22 جون ، 2022
کاروبار

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سب سے زیادہ ڈپازٹرز کس ملک میں مقیم پاکستانی ہیں؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈپازٹرز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈپازٹرز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈپازٹرز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر صارفین کے اعتماد سے متعلق سروے کیا۔ سروے میں 116 ملکوں کے 10 ہزار افراد سے رائے طلب کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سروے میں 9 ہزار 777  افراد نے رائے دی، سروے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی وجہ پوچھی گئی۔

سروے کے مطابق 70 فیصد لوگ اہل خانہ کی سپورٹ کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں، سروے میں شامل 11 فیصد شرکاء  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سروے میں 22  فیصد شرکاء روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے 36 فیصد ڈپازٹرز سعودی عرب سے ہیں جبکہ 23 فیصد ڈپازٹرز متحدہ عرب امارات سے ہیں۔

اس کے علاوہ یورپی یونین اور  برطانیہ سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے 10 فیصد ڈپازٹرز ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :