Time 22 جون ، 2022
پاکستان

لاہور میں ایک شخص نے خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کنزہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے— فوٹو: فائل
پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کنزہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے— فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے بستی سیدن شاہ میں ملزم حمزہ سلیم  نے کنزہ نامی خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کنزہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

اس حوالے سے رہنما ن لیگ عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ریس کورس میں خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، متاثرہ خواجہ سرا کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :