23 جون ، 2022
کراچی میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعات ملیر ، میمن گوٹھ، محمودآباد، چینیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔
اس کے علاوہ بارش کے باعث موٹر سائیکلیں پھسلنے سے کئی شہری زخمی ہوگئے۔
ملیر میمن گوٹھ میں ایک پولٹری فارم کی دیوار گر گئی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم دیگر 4 مقامات پر دیواریں گرنے سے 2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔