دنیا
Time 22 جون ، 2022

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اور اداکارہ جیری ہال میں علیحدگی کا امکان

 
میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اور امریکی اداکارہ جیری ہال کے درمیان علیحدگی کا امکان ہے۔—فوٹو: رائٹرز
میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اور امریکی اداکارہ جیری ہال کے درمیان علیحدگی کا امکان ہے۔—فوٹو: رائٹرز

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اور امریکی اداکارہ جیری ہال کے درمیان علیحدگی کا امکان ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روپرٹ مرڈوک نے مارچ 2016 میں وسطی لندن میں  تقریب میں امریکی اداکارہ و ماڈل جیری ہال سے شادی کی تھی تاہم اب دونوں کے درمیان طلاق ہونے جارہی ہے۔

دوسری جانب مرڈوک کے ترجمان برائس ٹام نے اس خبر  پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ جیری کے ترجمان نے بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

اطلاعات کے مطابق جوڑے کی6 سالہ شادی کا خاتمہ ہوا تو یہ 91 سالہ  روپرٹ مرڈوک کی ختم ہونے والی چوتھی شادی ہوگی۔

مرڈوک، جن کی اثاثوں کی مالیت 14.5 بلین پاؤنڈز ہے کے چھ بچے ہیں جبکہ جیری سے ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

مرڈوک اور ہال کی طلاق کی تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں کہ آیا شادی سے قبل ان دونوں کے درمیان کسی قسم کا معاہدہ طے پایا تھا یا نہیں۔

واضح رہے کہ مرڈوک برطانیہ میں دی سن اور دی ٹائمز اخبارات کے مالک ہیں جبکہ وہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل کے بھی مالک ہیں۔

مزید خبریں :