27 سالہ سابقہ مِس برازیل انتقال کرگئیں

گلیسی کوریا نے 2018 میں مس برازیل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
گلیسی کوریا نے 2018 میں مس برازیل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

نامور ماڈل، انفلوئنسر اور سابقہ مس برازیل گلیسی کوریا ٹانسلز کی معمولی سی سرجری کروانے کے بعد انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلیسی نے رواں برس اپریل میں مقامی کلینک سے ٹانسلز کی سرجری کروائی جس کے کچھ دن بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور مسلسل خون بہنے لگا۔

اسی اثنا میں 4 اپریل کا دن ماڈل سمیت ان کے گھر والوں پر پہاڑ بن کر ٹوٹا جب  بیک وقت گلیسی کو برین ہیمرج اور دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ قومہ میں چلی گئیں جب کہ 20 جون کو گلیسی کوریا دوران علاج انتقال کرگئیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ماڈل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گلیسی کوریا نے 2018 میں مس برازیل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، انسٹاگرام صارفین انہیں بطور انفلوئنسر کے جانتے تھے جن کے فولوورز کی تعداد 56,000 سے زیادہ تھی۔

مزید خبریں :