Geo News
Geo News

Time 23 جون ، 2022
پاکستان

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کو ہفتے میں دو روز گھر سے کام کی سہولت دیدی

ملازمین آفیشلز ملاقاتوں میں کمی لائیں۔، ائیر کنڈیشن کا استعمال احتیاط سے کریں اور دفتر میں دیر تک کام نہ کیاجائے: مرکزی بینک/ فائل فوٹو
ملازمین آفیشلز ملاقاتوں میں کمی لائیں۔، ائیر کنڈیشن کا استعمال احتیاط سے کریں اور دفتر میں دیر تک کام نہ کیاجائے: مرکزی بینک/ فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک نے توانائی بچت مہم کے تحت ’ورک فرام ہوم‘ گھر سے کام کرنے کی پالیسی بنالی۔

مرکزی  بینک  نے توانائی بچت مہم کے تحت ملازمین کو ہفتے میں دو روز گھر سے کام کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین آفیشلز  ملاقاتوں میں کمی لائیں، ائیر کنڈیشن کا استعمال احتیاط سے کریں اور دفتر میں دیر تک کام نہ کیاجائے۔