Time 23 جون ، 2022
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ای ٹکٹ چالان غیر قانونی قرار دینےکا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے ای ٹکٹ چالان غیر قانونی قرار دینےکا سنگل بینچ کا فیصلہ  تاحکم ثانی معطل کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ای ٹکٹ چالان غیر قانونی قرار دینےکے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل پرسماعت کی۔

جسٹس اسجدجاویدگھرال نے استفسارکیا کہ قانون میں ترمیم کے بغیر ای چالان کیسے کرسکتے ہیں؟

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سنگل بینچ نے ای ٹکٹنگ چالان کے اقدام کو کالعدم قرار دیا، ای ٹکٹنگ چالان کالعدم قرار دینےکے بعد ترمیم نہیں کرسکتے،کئی ممالک میں ای ٹکٹنگ  چالان کا نظام ہے، ای ٹکٹنگ چالان سے ٹریفک نظام میں بہتری آتی ہے۔

2 رکنی بینچ نے ای ٹکٹ چالان غیر قانونی قرار دینےکا فیصلہ  تاحکم ثانی معطل کرتے ہوئے اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں :