عمران خان دور میں اہم منصب پر فائز رہنے والی شخصیت کو پہچانیں

سابق مشیر کی یہ تصویر 25 سال  پرانی ہے: فوٹو ٹوئٹر اکاؤنٹ
سابق مشیر کی یہ تصویر 25 سال  پرانی ہے: فوٹو ٹوئٹر اکاؤنٹ

دنیا بھر میں اہم شخصیات کی جانب سے اپنے بچپن کی تصاویر شیئرکی جاتی ہیں جس میں زیادہ تر شوبز اور اسپورٹس شخصیات اپنی تصاویر  شیئر کرتی ہیں لیکن اس بار یہ تصویر حکومت پاکستان میں اہم منصب پر فائز رہنے والی شخصیت نے شیئر کی۔

زیر نظر تصویر پی ٹی آئی دور حکومت میں مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کی ہے جنہوں نے اپنی 25 سال پرانی تصویر  اپنے بیٹے کی تصویر کے ساتھ شیئر کی۔

معید یوسف نے اپنی ٹوئٹ میں  لکھا کہ ’ آج تک کا میری زندگی کا سب سے فخریہ لمحہ جب میں نے بطور گالفر پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کی اور  پاکستان کا  آفیشل کلر  زیب تن کیا‘۔

سابق مشیر نے لکھا کہ ’یہ 25 سال پہلے کی بات ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ اس ہفتے بیٹے نے مجھے فخر کرنے کا موقع دیا ‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے نے ویسٹ ایشین جونیئر چیمپئن شپ  کے لیے  انڈر  14 شطرنج ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

مزید خبریں :