دنیا
Time 23 جون ، 2022

امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر لوگن کاؤنٹی کے دیہی علاقےکی سڑک پر گر کر تباہ ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار  تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں، حادثے کے باعث زمین پر کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم راستہ بندہوگیا جسے کلیئر کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں :