پاکستان
23 جون ، 2022

حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں نظرِ ثانی اپیل واپس لے، احسن بھون

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں نظرِ ثانی اپیل واپس لے— فوٹو: فائل
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں نظرِ ثانی اپیل واپس لے— فوٹو: فائل

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں نظرِ ثانی اپیل واپس لے۔

احسن بھون کے مطالبے پر وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ  نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف دائر  وفاقی حکومت کی نظر ثانی اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔

اعظم نذیر تارڑ  نے کہا وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بات کریں گے اور آئندہ کابینہ اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی اپیل کا معاملہ اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے، وہ سزا یافتہ ہیں واپس آئیں اور قانون کا سامنا کریں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM