جسٹس اطہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے مختص بجٹ کا 30 فیصد حصہ واپس کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے مختص بجٹ کا 30 فیصد حصہ واپس کر دیا— فوٹو: فائل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے مختص بجٹ کا 30 فیصد حصہ واپس کر دیا— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے مختص بجٹ کا 30 فیصد حصہ واپس کر دیا۔

اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیلئے کوئی چائے  یا ریفریشمنٹ نہیں ہوگی، تزئین و آرائش کا کوئی غیر ضروری کام بھی نہیں ہوگا، غیر استعمال شدہ بجٹ خرچ کرنے کیلئے ملازمین کو اعزازیہ بھی نہیں دیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اس سے پہلے سرکاری پلاٹ لینے سے انکار کر کے بھی ایک قابل تقلید مثال قائم کی تھی۔

مزید خبریں :