Time 24 جون ، 2022
دنیا

یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت کیلئے امیدوار کا درجہ دے دیا گیا

یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت کیلئے امیدوار کا درجہ دے دیا گیا۔—فوٹو:فائل
یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت کیلئے امیدوار کا درجہ دے دیا گیا۔—فوٹو:فائل

یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت کیلئے امیدوار کا درجہ دے دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق  یورپی کونسل کے صدر چارلس میچل نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ یوکرین اور یورپی ملک مالدووا دونوں کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے یورپی کونسل کے فیصلے کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے یوکرین اور مالدووا سے کہا کہ آج یورپی یونین کی طرف آپ کا ایک اہم قدم ہے۔

یوکرین نے یورپی یونین کے امیدوارکا درجہ ملنے کو  ایک نفسیاتی فروغ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی انضمام  تب ہی شروع ہو سکتا ہے جب جنگ ختم ہو جائے۔

یاد رہے کہ یوکرین نے فروری میں روسی حملے کے چند دن بعد یورپی یونین کی رکنیت کیلئے درخواست دی تھی اور یہ عمل ریکارڈ رفتار سے آگے بڑھا۔

یوکرین کے بعد یورپی ملک مالدووا نے بھی یوکرین میں جاری روسی جنگ کے باعث یورپی یونین میں شمولیت کیلئے درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ امیدوار کا درجہ ملنا یورپی یونین کی رکنیت کی طرف پہلا سرکاری قدم ہے لیکن اس میں شامل ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں اور کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

مزید خبریں :