24 جون ، 2022
ائیرپورٹس سکیورٹی فورس( اے ایس ایف) نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ذرائع کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے گزشتہ روز ایک کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر سے ایک لاکھ 79 ہزار اور ایک سو سعودی ریال ٫6 ہزار 185 یو اے ای درہم اور ایک ہزار546 امریکی ڈالرز برآمد کر لیے۔
اے ایس ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر اظہارالحق نے کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
واضح رہے کہ کرنسی کی مالیت مقامی کرنسی میں 1 کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔
اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔