Time 24 جون ، 2022
پاکستان

دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کی آبزرویشن رکاوٹ نہیں ہوگی: تحریری فیصلہ

درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے رپورٹ کو چیلنج کرے: عدالتی فیصلہ/ فائل فوٹو
درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے رپورٹ کو چیلنج کرے: عدالتی فیصلہ/ فائل فوٹو

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہےکہ دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کی آبزرویشن رکاوٹ نہیں ہوگی۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے رپورٹ کو چیلنج کرے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ ہماری نظر میں درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ کو چیلنج کرے۔

عدالتی فیصلے کا عکس
عدالتی فیصلے کا عکس

فیصلے کے مطابق دعا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اگر ہمیں میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنے کی اجازات دی جائے تو وہ درخواست واپس لے لیں گے۔

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

مزید خبریں :