عامر لیاقت کی نشست پر الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرانے کا آج آخری روز

ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے معید انور، ڈاکٹر شہاب امام، حافظ شہریار، ڈاکٹر صغیر اور دیگر ناموں پر غور کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے معید انور، ڈاکٹر شہاب امام، حافظ شہریار، ڈاکٹر صغیر اور دیگر ناموں پر غور کیا گیا ہے/ فائل فوٹو 

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں ضمنی الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 245 پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخاب کیلئے معید انور، ڈاکٹر شہاب امام، حافظ شہریار، ڈاکٹر صغیر اور دیگر ناموں پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی  کے حلقے  این اے 245 کی سیٹ عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :