قومی اسمبلی میں سگریٹ نوشی کی گونج، قیمت دُگنی کرنے کی تجویز

کابینہ سے مشاورت کی ہے کہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانا اور ان کی صحت کی حفاظت کرنا ہے اس لیے سگریٹ کی قیمت دُگنی کردینی چاہیے: وفاقی وزیر/ فائل فوٹو
 کابینہ سے مشاورت کی ہے کہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانا اور ان کی صحت کی حفاظت کرنا ہے اس لیے سگریٹ کی قیمت دُگنی کردینی چاہیے: وفاقی وزیر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دُگنی کرنے کی تجویز دے دی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کابینہ سے مشاورت کی ہے کہ لوگوں کو بیماریوں سے بچانا اور ان کی صحت کی حفاظت کرنا ہے اس لیے سگریٹ کی قیمت دُگنی کردینی چاہیے، ہمیں لوگوں کو کینسر سے بچانا ہے۔

اس موقع پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمباکونوشی صحت کے بجٹ پر ایک بہت بڑا بوجھ ہے، سگریٹ پر ٹیکس لگانے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور یقیناً عوام بھی خوش ہوگی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں۔

مزید خبریں :