عمران خان جھوٹے الزامات سے باز نہ آئے تو کورٹ لے جائیں گے: بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا

عمران خان کے بارے میں بہت کچھ پتا ہے، وہ سب میڈیا کو بتادیں گے، سابق ڈی جی اینٹی کرپشن— فوٹو: فائل
عمران خان کے بارے میں بہت کچھ پتا ہے، وہ سب میڈیا کو بتادیں گے، سابق ڈی جی اینٹی کرپشن— فوٹو: فائل

ن لیگ کو 2013 میں اقتدار دلانے کیلئے سیاسی انجینیئرنگ کے الزام پر بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر رانجھا نے ایک بار پھر عمران خان کو جھوٹے الزامات پر اپنا سامنا کرنے کا چیلنج  دے دیا۔

سابق ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ چار سال وزیراعظم رہ کر عمران خان نے تحقیقات کیوں نہیں کرائیں؟

مظفر رانجھا نے کہا کہ جب انہوں نے کمیشن بنانے کی پیشکش کی تو عمران خان نے میڈیا سے کہا کہ ان کا الزام سیاسی بیان تھا، اسی طرح عمران خان نے نجم سیٹھی پر الزام لگا کر کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹے الزامات سے باز نہ آئے تو کورٹ لے جائیں گے ، عمران خان کے بارے میں بہت کچھ پتا ہے، وہ سب میڈیا کو بتادیں گے، اقتدار کھو کر عمران خان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں رہی، انہیں سنجیدہ نہ لیں۔

مزید خبریں :