سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا میدان کل سجے گا

لاڑکانہ ڈویژن کے 5 ، شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے 3، سکھر ڈویژن کے 3 اور میرپور خاص ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ ہوگی— فوٹو: فائل
لاڑکانہ ڈویژن کے 5 ، شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے 3، سکھر ڈویژن کے 3 اور میرپور خاص ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ ہوگی— فوٹو: فائل

سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا میدان کل سجے گا۔

لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، شہداد کوٹ جبکہ سکھر ڈویژن کے تین اضلاع خیرپور، سکھر، گھوٹکی میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

اس کے علاوہ شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے تین اضلاع شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، میرپورخاص ڈویژن کے3اضلاع  میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکرمیں بھی پولنگ ہوگی جہاں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ حلقوں میں پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری ہے، مختلف ڈویژنز سے ایک ہزار ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے  فوج اور  رینجرز کے  اہلکار تمام حلقوں میں گشت کریں گے۔

مزید خبریں :