عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے پرکتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ سروے کے نتائج آگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے پر  پاکستانیوں کی اکثریت ناراض ہے۔

اس بات کا انکشاف عوامی آرا جاننےکے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ہوا ہے۔

سروے نتائج کے مطابق 61 فیصد پاکستانی عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے  وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے پر ناراض ہیں۔

 گیلپ پاکستان کے سروے میں 39 فیصد پاکستانی عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے پر خوش نظر آئے۔

سروے میں پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کو 41 فیصد شہریوں نے کامیاب، 28 فیصد نے ناکام اور 31 فیصد نے نہ کامیاب اور نہ ناکام قرار دیا۔

سروے نتائج کے مطابق 48 فیصد پاکستانیوں نے عمران خان کو ہٹانے کی وجہ مہنگائی اور 46 فیصد نے امریکی سازش کو قرار دیا۔

یہ سروے 30 مئی سے 13 جون 2022 کے درمیان کیا گیا جس میں 12 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

مزید خبریں :