سری لنکا کی صورتحال میں پاکستان کیلئے بڑا سبق ہے، ڈائریکٹرنیشنل پیس کونسل سری لنکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیشنل پیس کونسل آف سری لنکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جیحان پریرا  کا کہنا ہےکہ اختیارات کی مرکزیت، موروثی سیاست اور کرپشن سری لنکا کے معاشی بحران کا بنیادی سبب ہے، سری لنکا کی صورت حال میں پاکستان کے لیے بھی بڑا سبق ہے۔

کراچی میں 'سری لنکا کا بحران اور پاکستان کےلیے سبق' کے موضوع پر سیمنار سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے نیشنل پیس کونسل آف سری لنکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جیحان پریرا کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے مطابق سری لنکا چار سال پہلے تک اوسط آمدنی والا ملک تھا لیکن اب حالات خراب ہیں۔

ڈاکٹر جیحان پریرا کا کہنا تھا کہ عوام میں یہ تاثر ہےکہ سری لنکا کے راجا پاکسے خاندان کے پاس ملک کے چوری شدہ بے تحاشا ڈالرز موجود ہیں اور سری لنکا کی تباہی کی بنیادی وجہ کرپشن ہے،  سری لنکا کو موجودہ صورت حال سے نکالنے کے لیے اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم ضروری ہے۔ 

انہوں نےکہا کہ سری لنکا کی موجودہ صورت حال میں پاکستان کے لیے بھی بڑا سبق ہے، ہمیں ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں چیک اینڈ بیلنس ہو، سری لنکا میں ایندھن لینےکے لیے لوگ دو دو  اور تین تین دن تک قطاروں میں لگے رہتے ہیں، لوگوں کو کھانے پکانےکے لیے بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔

مزید خبریں :