یہ منفرد موٹرسائیکل ریلوے ٹریک پر بھی دوڑ سکتی ہے

موٹر سائیکل کا ڈیزائن / فوٹو بشکریہ لندن انٹرنیشنل کریٹیو کمپیٹیشن
موٹر سائیکل کا ڈیزائن / فوٹو بشکریہ لندن انٹرنیشنل کریٹیو کمپیٹیشن

ریلوے ٹریک پر آپ نے ٹرینوں پر تو سفر کیا ہوگا مگر کبھی موٹرسائیکل کو بھی اس پر دوڑانے کا دل کیا ہے؟

اگر ہاں تو ایک منفرد موٹر سائیکل سے آپ کی یہ خواہش پوری ہوسکتی ہے۔

ایک آرٹسٹ ہیکی وانگ نے ریلوے ٹریک کی مرمت کے لیے ایک منفرد ڈوئل الیکٹرک موٹرسائیکل کو ڈیزائن کیا ہے۔

یہ موٹر سائیکل آسانی سے ریلوے ٹریک پر سفر کرسکتی ہے جبکہ سڑک پر بھی اسے چلایا جاسکتا ہے۔

اسے ریلوے موٹر سائیکل کا نام دیا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن ہی بہت منفرد ہے۔

موٹر سائیکل کا ڈیزائن / فوٹو بشکریہ لندن انٹرنیشنل کریٹیو کمپیٹیشن
موٹر سائیکل کا ڈیزائن / فوٹو بشکریہ لندن انٹرنیشنل کریٹیو کمپیٹیشن

اس کے سینٹر لیس پہیوں کا ڈیزائن بھی مختلف ہے اور ریلوے موڈ پر اس کے سائیڈ پینل ٹریک پر چپک جاتے ہیں اور ڈیزائنر کے مطابق اسے ٹریک پر تیز رفتاری سے دوڑایا جاسکتا ہے، جس سے کسی جگہ مرمت کا کام کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

روڈ موڈ پر اس کے سلائیڈنگ پینل واپس اپنی جگہ آجاتے ہیں تاکہ اسے سڑک پر چلایا جاسکے۔

اس ڈیزائن نے لندن انٹرنیشنل کریٹیو مقابلے میں نان پروفیشنل کیٹیگری میں انعام حاصل کیا تھا۔

فی الحال یہ تیز رفتار موٹر سائیکل صرف ایک کانسیپٹ ڈیزائن ہے مگر ڈیزائنر کو امید ہے کہ ٹیکنالوجی میں جدت آنے پر یہ حقیقت بھی بن سکتا ہے۔

ویسے حقیقت بننے پر یہ موٹر سائیکل کس طرح کام کرے گی وہ آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔


مزید خبریں :